• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں اومی کرون کا ایک مریض فرار ہو گیا

بھارت میں عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا ایک مریض فرار ہو گیا۔

حکام کے مطابق ریاست کرناٹکا میں اومی کرون کے 2 مریضوں میں سے ایک مریض نجی لیب سے کورونا کا منفی سرٹیفکیٹ لینے کے بعد غائب ہوگیا۔

حکام کو ایئرپورٹ سے ٹیسٹنگ کے بغیر غائب ہونے والے مزید 10 مسافروں کی تلاش کا حکم دیا گیا ہے۔

ادھر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پہلے 3 کیسز سامنے آگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا میں اومی کرون ویرینٹ پازیٹو کے 2 افراد حالیہ دنوں میں نائجیریا سے واپس آئے تھے جبکہ تیسرا متاثر شخص سوئٹزرلینڈ سے واپس آیا تھا۔

ماہرین کے مطابق پریشانی کی بات یہ ہے کہ نئی قسم میں مجموعی طور پر 50 جینیاتی تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں جبکہ اس کی نسبت کچھ عرصہ قبل دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی کورونا کی ڈیلٹا قسم میں صرف 2 جینیاتی تبدیلیاں پائی گئی تھیں۔

تازہ ترین