• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے نام سے ظاہر ہورہاہے کہ اس مہم کے دوران گھرگھرجاکرویکسین لگائی گئی ہوگی لیکن اس سے پہلے یہ جانناقارئین کی دلچسپی کا باعث ہوگا کہ پنجاب حکومت کو کوروناوبا کے خلاف اتنی بڑی مہم چلانے کی ضرورت کیا تھی؟کیا لوگوں نے ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا تھا یا معاشرے کا بہت بڑا حصہ ویکسین کے ذریعے کوروناجیسی جان لیوا وبا سے محفوظ ہونے سے باقی رہ گیاتھا۔عوام میں کوروناوبا بارے شعوراور بچاؤ کی آگاہی پیداکرنے کیلئے حکومتِ پاکستان کے بہت زیادہ وسائل خرچ ہوئے کیونکہ عوام نے کورونا وائرس کو وباماننے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ بھلا ہو وزیراعظم عمران خان،وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزداراور وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکا جن کی شب وروزکی محنت کے بعد عوام میں کوروناوبا کے بارے میں شعورپیداہوا بلکہ اس خطرناک اور جان لیوا وبا کے خلاف موثر اقدامات اٹھاکر ہزاروں قیمتی انسانی جانیں بھی بچائی گئیں۔پنجاب میں ویکسی نیشن کی سب سے بڑی ریچ ایوری ڈورمہم کوکامیاب بنانے میں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش نہ کیاجائے تو زیادتی ہوگی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب میں 25اکتوبر سے 12نومبرتک ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم چلانے کی منظوری دے دی۔عمران سکندربلوچ اور ان کی ٹیم کی شب و روزکی محنت نے مہم کو کامیاب بنادیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے 25اکتوبرکو ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کا افتتاح کیا توطبی ٹیموں نے گھرگھرجاکرعوام کو ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کرنا شروع کردی۔ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوران صحت کی ٹیموں کو ایک کروڑ50لاکھ سے زائدافراد کو ویکسینیٹ کرنے کا ہدف مقررکردیاگیا یعنی روزانہ کی بنیادپر دس لاکھ لوگوں کو ویکسینیٹ ہوناتھا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے وزیر تعلیم ڈاکٹرمرادراس کے ہمراہ گورنمنٹ پائلٹ اسکول وحدت روڈلاہور پر بچوں کے لیےویکسی نیشن سنٹرکاافتتاح کردیا۔ویکسی نیشن کی مہم کے دوران پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے 50لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسینیٹ کرنے کا ہدف مقررکیاگیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے پٹیالہ ہاؤس دہلی گیٹ ویکسی نیشن مرکزکاافتتاح کیا۔ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کی کامیابی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرزکو آن بورڈ رکھاگیا۔ویکسی نیشن کی سب سے بڑی مہم کے دوران دینی مدارس، گرجاگھروں،تعلیمی اداروں،خصوصی بچوں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے طبقات کے لاکھوں افرادکو ویکسین لگائی گئی ہے۔ 25اکتوبر سے 12نومبرتک جاری رہنے والی ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوران ایک کروڑچالیس لاکھ سے زائد افرادکو کوروناوباء سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگائی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کی کامیابی پر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشداور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اورصوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کی کامیابی پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر اور تمام ہیلتھ کئیرورکرزکو شاباش دی اور ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کی منظوری بھی دی۔

ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کو عوام میں بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی اور عوام نے محکمہ صحت پنجاب کی کاوش کو سراہا۔حکومت پنجاب نے عوام کو معیاری اور محفوظ کوروناویکسین لگائی ہے اور پنجاب سب سے زیادہ آبادی کو ویکسینیٹ کرنے والا پہلا صوبہ بن چکا ہے۔ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کی کامیابی کیلئے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکے بارے صرف اتناکہناچاہوں گاکہ وہ اپناسیاسی مستقبل بچانے نہیں بلکہ پنجاب کی نسلوں کیلئے خدمات سرانجام دےرہی ہیں۔کینسرجیسی مہلک بیماری کے باوجودپنجاب کی عوام کی خدمت کرنے والی پاکستان کی پہلی باہمت خاتون بن چکی ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدپاکستان کی رول ماڈل بن چکی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ ڈاکٹر یاسمین راشدکی خدمات کوسراہاہے۔بین الاقوامی میڈیا نے تو وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکوآئرن لیڈی کا خطاب بھی دیاہے۔اپنی صحت کی پروا نہ کرتے ہوئے عوام کی خدمت کرنے والی کو آئرن لیڈی،گریٹ لیڈی بلکہ لیڈی آف دی نیشن کا خطاب ملناچاہئے۔وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے پنجاب کی کئی نسلوں کیلئے آسانیاں پیداکردی ہیں۔پنجاب کی تاریخ میں ڈاکٹریاسمین راشدکی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے عوام کی خدمت کرکے ثابت کردیاکہ اگر نیک نیتی اوردل میں قوم کی خدمت کا جذبہ ہو تو کینسرکیا کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی۔پوری قوم ڈاکٹر یاسمین راشدکیلئے دعاگوہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے پنجاب کی عوام کی خدمت کرکے وزیر اعظم عمران خان کا سپاہی ہونے کا ثبوت دے دیاہے۔

(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین