• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربیا کے بعد امریکا اور ڈھاکا میں پاکستانی سفارتخانوں کو فنڈز کی کمی کا سامنا

اسلام آباد (آئی این پی)بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانے بھی مہنگائی مہنگائی کی آوازوںسے گونجنے لگے، سربیا کے بعد اب امریکا اور ڈھاکا میں پاکستانی سفارت خانے اور ہائی کمیشن فنڈز کی کمی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی پر بلبلا اٹھا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق ٹوئٹ کے بعد اب فنڈز کی کمی سے متعلق ڈھاکا میں پاکستانی مشن کا خط بھی منظر عام پر آگیا، امریکا میں پاکستانی سفارت خانے میں چند ملازمین کو 3ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی۔

تازہ ترین