لاہور (پ ر) پاکستان کی پہلی بریسٹ کینسر سرجن پروفیسر ڈاکٹر کشور نازلی کے حوالے سے جنگ کراچی سنڈے میگزین میں سہواً انتقال کے بارے میں مضمون شائع ہو گیا جس کے لئے ادارہ معذرت خواہ ہے۔ وہ ماشااللہ حیات ہیں اور لاہور میں مقیم ہیں۔
چیمپئن شپ 9 سے 19 اپریل نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ کیپٹن فروخ عتیق آرگنائزنگ سیکریٹری اور خواجہ جنید ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ہونگے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیون جیکبز کا کہنا تھا کہ مجھے اُمید ہے کہ ہم مضبوط انداز میں واپس آئیں گے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کا ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حادثے میں خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا تھا۔
وزارت تجارت کے ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر اضافہ ہوا ہے۔
شہریوں کو پٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے حوالے سے طریقہ کار وضع کرلیا گیا۔ اسلام آباد سے وزارت آئی ٹی کے حکام کے مطابق عوام کو سبسڈی کی فراہمی کیلیے کوئی ایپ ہے اور نہ پٹرول کی راشننگ ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر پارٹی امیدوار کے ناموں پر مشاورت تیز کردی ہے۔
اسرائیل میڈیا کا کہنا ہے کہ مختلف سمتوں سے متواتر حملوں کے باعث اسرائیلی دفاعی نظام ناکام ہورہا ہے، اسرائیل کو انٹرسیپٹر لوڈ کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے۔
فخر زمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد میں نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ کیا تھا
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار خوشحال خان اور اداکارہ رمشا خان ان دنوں اپنی مبینہ شادی کی خبروں کے باعث شہہ سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
پی ایس ایل کی فرنچائز راولپنڈیز نے نسیم شاہ کے باہر ہونے کی تصدیق کر دی۔
کریملن کے مطابق اس وقت پورا مشرقِ وسطیٰ کا خطہ آگ کی لپیٹ میں ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ 45 روزہ جنگ بندی یا 15 نکاتی تجویز سے متعلق مختلف رپورٹس گردش کر رہی ہیں، ہم انفرادی اور مخصوص رپورٹس پر تبصرہ نہیں کرتے
تہران واشنگٹن کو مستقل جنگ بندی کے لیے غیر سنجیدہ تصور کرتا ہے۔ اسی لیے عارضی اقدامات کے بدلے اسٹریٹجک فیصلے کرنے کے لیے تیار نہیں۔
ماہرینِ غذائیت نے انکشاف کیا ہے کہ روزانہ مقررہ اوقات میں کھانا کھانے کی عادت انسانی جسم کے قدرتی نظام کو بہتر بنا سکتی ہے جس سے بھوک، توانائی اور ہاضمے پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے 20 لیٹر پر سبسڈی کا اعلان کیا تھا، موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کے سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے
سندھ حکومت نے بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں کے پیشِ نظر موٹر سائیکل مالکان کے لیے ایک بڑا ریلیف پیکیج متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل پر 2 ہزار روپے کی پیٹرول سبسڈی دی جائے گی۔