• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، سیاسی جماعتوں کے رابطوں میں تیزی آگئی

لاہور (نمائندہ خصوصی )پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں نے رابطوں میں تیزی کر دی ہے۔ جبکہ پاکستان عوامی تحریک نے الیکشن لڑنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے ساتھ مل کر تنظیمی سطح پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ گذشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ق اور پاکستان عوامی تحریک کے مابین بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رابطے اور بات چیت ہوئی۔ اس دوران پنجاب میں مل کر الیکشن میں حصہ لینے کی خواہش بھی ظاہر کی گئی ۔

تازہ ترین