• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کے PRO فائرنگ سے زخمی

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں مبینہ طور پر ٹارگٹ کر کے فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان کے پی آر او جلال بچلانی پر فائرنگ کی ہے جس سے وہ زخمی ہو گئے۔

پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان کے پی آر او جلال بچلانی پر 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گلستانِ جوہر میں پرفیوم چوک کے قریب فائرنگ کر دی۔

ایک گولی ان کے ہاتھ میں لگنے سے وہ زخمی ہو گئے جبکہ دوسری گولی ان کی گاڑی میں لگی۔

فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب جلال بچلانی گاڑی پارک کر کے اسٹور پر پانی لینے کے لیے رکے تھے۔

جلال بچلانی اسٹیڈیم روڈ پر واقع اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ابتداء میں پولیس واقعے سےلا علم تھی، تاہم اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین