• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلٹن جان کی ملکہ برطانیہ سےایک دلچسپ ملاقات

معروف موسیقار سر ایلٹن جان نے ملکہ برطانیہ سے ہونے والی ایک دلچسپ ملاقات کی کہانی سنادی۔

 سر ایلٹن جان مرحوم شہزادی ڈیانا کے قریبی تھے اور ان کے بیٹوں شہزادہ ولیم اور ہیری کا بہت خیال رکھتے تھے۔

2019 میں سر ایلٹن جان نے اپنی ایک کتاب ’می‘ شائع کروائی تھی۔

اس کتاب میں انہوں نے ملکہ سےہونے والی اپنی ایک دلچسپ ملاقات کی کہانی بیان کی ہے۔

سر ایلٹن کی سوانح حیات میں ان کی ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ’ جب ان کی ملکہ سے ملا قات ہوئی تو اس دوران انہوں نے کسی بات پر اپنے بھتیجے کو مزاحیہ انداز میں نظم و ضبط کا خیال رکھنے کی تلقین کی۔

ملکہ نے اپنے بھتیجے کوکہا کہ’مجھ سے بحث نہ کرو، میں ملکہ ہوں‘۔

95 سالہ ملکہ برطانیہ اپنی حیرت انگیز خوش مزاجی کے لیے جانی جاتی ہیں۔

تازہ ترین