• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آئی بینک سوسائٹی اسپتال کے زیر اہتمام بینائی سے محروم 5 افراد کے قرنیہ کی پیوندکاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان آئی بینک سوسائٹی اسپتال کے زیر اہتمام بینائی سے محروم 5افراد کے قرنیہ کی پیوندکاری کرکے بینائی بحال کر دی گئی ہے ۔ کامیاب آپریشن ڈاکٹر فیصل مرتضی نے کیے ۔ جن افراد کی پیوندکاری کی گئی ان میں کراچی کی 15سالہ عائشہ،26سالہ سدرہ ،40سالہ عمر عزیز،بہالپور کے 47سالہ غلام مصطفیٰ اور ایبٹ آباد کے 14ماہ کے محمد شہاب شامل ہیں۔

تازہ ترین