• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھوپ اور ہوا کی مدد سے جہاز کی پرواز، نیا ایندھن تیار

کراچی ( نیوزڈیسک )سوئٹزرلینڈ میں سائنسدانوں نے ایسا طریقہ کار وضع کیا ہے، جس سے دھوپ اور ہوا کی مدد سے ایسا ایندھن تیار کیا جا سکتا ہے جو جہاز کو اڑا سکتا ہے۔سائنسی تحقیق کی ویب سائٹ سائنس ڈیلی کے مطابق ای ٹی ایچ زیورک کے سائنسدانوں کا اگلا ہدف یہ ہو گا کہ اس ٹیکنالوجی کو صنعتی بنیادوں پر استعمال کیا جائے۔سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورک قائم ادارے میں بنائے گئے پلانٹ میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی کو براہ راست ہوا سے حاصل کیا جاتا ہے اور پھر انہیں سورج کی توانائی کی مدد سے الگ کیا جاتا ہے۔اس عمل سے ہائیڈروجن اور کاربن مونوآکسائیڈ کا مکسچر سین گیس کی شکل میں حاصل ہوتا ہے، جسے کروسین، میتھانول یا دیگر ہائیڈروکاربنز میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ جس کو جہاز اُڑانے کے لیے بطو ایندھن استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس تمام عمل کے تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ اگر اس پلانٹ سے حاصل کیے گئے ایندھن کو صنعتی سطح پر استعمال کیا جائے تو اس کی قیمت 1اعشاریہ 2سے دو یورو فی لیٹر ہوگی۔صحرائی علاقوں میں تیز دھوپ پڑتی ہے اس لیے ان کو ایندھن کے پیداواری مقاصد کے لیے موزوں مقامات قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین