• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومی کرون سے گھبراہٹ مدد گار ثابت نہیں ہوگی، آسٹریلوی ماہرین

سڈنی(آئی این پی)ایسے وقت میں جب دنیا بھرکے وائرولوجسٹ اور ماہرین وبائی امراض کوویڈ19کی اومیکرون قسم کو سمجھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، کچھ آسٹریلوی ماہرین کا کہنا ہے کہ گھبراہٹ اور افراتفری مسائل کو حل کرنے میں مددگار نہیں ہوگی بلکہ صحت سے متعلق مضبوط بین الاقوامی تعاون ہی مستقبل کے نئے چیلنجز سے نمٹنے کا صحیح طریقہ ہے۔یونیورسٹی آف نیو ساتھ ویلز (یو این ایس ڈبلیو)کے پروفیسر انتھونی زوئی نے شِنہوا کو بتایا کہ ماہرین وائرس کی نئی قسم کی شدت کا اندازہ لگاتے ہوئے معمول کے مطابق کئی مختلف عوامل پر غور کرتے ہیں کہ یہ کیسے برتا کرتا ہے، اس کی آگے منتقلی کی کتنی صلاحیت ہے اور یہ کہ تشخیص کے موجودہ طریقہ کار کے ذریعے اسکا پتہ چلایا جاسکتا ہے یا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ماہرین اس بات کا بھی پتہ لگائیں گے کہ کوویڈ19سے نمٹنے کے لئے پہلے سے موجود طریقہ علاج اس نئی قسم کیلئے بھی کارگر ہوں گے اور یہ کہ موجودہ ویکسن اب بھی قابل بھروسہ ہیں یا نہیں۔زوئی نے کہا کہ گھبراہٹ سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا، ہمیں فکر مند ہونے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین