• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کا قتل، سری لنکن بورڈ کا پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد سمیت پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم کے کسی کھلاڑی نے لنکا پریمئیر لیگ کے لئےکے این او سی نہیں مانگی ۔ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل کے بعد جلانے کے واقعے کے بعدسری لنکن کرکٹ بورڈ نےپاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کی سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکا میڈیا کے مطابق پاکستانی کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف لنکا پریمئیر لیگ میں شرکت کر رہاہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کے 9 کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں شریک ہے۔ پاکستانی کرکٹرز محمد حفیظ، محمد عامر، شعیب ملک، وہاب ریاض، صہیب مقصود لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے۔کرکٹر انور علی، محمد عرفان، عثمان شنواری اور احمد شہزاد کا بھی ایل پی ایل سے معاہدہ ہے۔سری لنکا میں پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ سیالکوٹ واقعے کے بعد کیا گیا۔ اتوار کو پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ دو سابق کپتانوں شعیب ملک اور محمد حفیظ سمیت پاکستان کے9کرکٹرز کو ٹورنامنٹ کے لئےاین او سی جاری کیا گیاہے۔ڈھاکا میں پاکستان ٹیم کے ساتھ موجود کسی کھلاڑیوں نے این او سی مانگی اور نہ جاری کی گئی ہے۔جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری ہوا ہے ان میں محمد حفیظ ،محمد عامر، شعیب ملک ، وہاب ریاض ،صہیب مقصود، انور علی ، محمد عرفان اورعثمان شنواری شامل ہیں۔کرکٹر احمد شہزاد ڈومیسٹک کرکٹ سے کنٹریکٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں ۔ احمد شہزاد کو بھی لنکا پریمیئر لیگ کے لئے این او سی جاری کیا گیا ہے۔سرفراز احمد کا نام ویسٹ انڈیز کی سیریز میں شامل نہیں ہے توقع ہے کہ وہ وطن واپس آکر قائد اعظم ٹرافی میں حصہ لیں گے۔

تازہ ترین