• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو منصوبوں کی فزیبلٹی سٹڈی اور تفصیلی ڈیزائن تیاری میں آٹھ ماہ کی توسیع

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) پنجاب حکومت نے راولپنڈی کے دو منصوبوں کی فزیبیلٹی سٹڈی اور ڈیزائن کی تیاری کی مدت میں آٹھ ماہ کی توسیع کردی ہے۔15سو ملین روپے لاگت کے کچہری چوک اور15 اعشاریہ 550 سو ملین روپے ڈیفنس چوک کے ری ماڈلنگ پی سی ٹو( فزیبیلٹی سٹڈی و تفصیلی ڈیزائن) پر توسیع کا اطلاق یکم جولائی2021تا28فروری2022پر ہوگا۔سیکرٹری ایچ یو ڈی و پی ایچ اے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ پرلاگت کا تخمینہ 3اعشاریہ8 ارب روپے ہے۔جس میں سے34 اعشاریہ 4 ملین روپے لینڈ ایکوزیشن کیلئے ہیں۔جبکہ ابتدائی طور پریوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی پر لاگت کا تخمینہ 157 اعشاریہ46ملین روپے ہے۔ایس این جی پی ایل ،چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ اور ایس پی ڈی کی سروسز منتقلی کا تخمینہ اس میں شامل نہیں ہے۔نیسپاک منصوبہ کی فزیبیلٹی رپورٹ او رڈیزائن تیار کررہا ہے۔کچہری چوک منصوبہ کیلئے101اعشاریہ82مرلہ اراضی ایکوائر ہونی ہے۔جس میں ریجنل ٹیکس آفس،پولیس لائن،ایم ای او،فاطمہ جناح یونیورسٹی،پارک،مسجد،پٹرول پمپ،شاپس،سکول اور نجی گھر کی اراضی شامل ہے۔مجوزہ اراضی میں89اعشاریہ3مرلہ اوپن ہے جبکہ12اعشاریہ79تعمیر شدہ جگہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈیفنس چوک ری ماڈلنگ منصوبہ پر لاگت کا تخمینہ 2اعشاریہ ایک ارب روپے ہے۔
تازہ ترین