• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے سوئٹزر لینڈ سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں سامعہ آرزو باغ میں موجود ہیں اور قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سامعہ آرزو نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

سامعہ آرزو نے اپنی پوسٹ کی لوکیشن میں ’سوئٹزر لینڈ‘ لکھا تاہم اُنہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اُن کی یہ تصاویر نئی ہیں یا پُرانی۔

دوسری جانب اُن کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین کا کہنا ہے کہ سامعہ آرزو کی یہ تصاویر پُرانی ہیں۔

واضح رہے کہ 20 اگست 2019 کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ 

شادی کی شاندار تقریب دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی۔

سامعہ آرزو متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں لیکن وہ گوجرانوالہ بھی آتی رہتی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید