• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی وزرائے خارجہ و دفاع کی دہلی آمد، بھارتی ہم منصبوں سے ملاقات

بھارت میں روسی وزرائے خارجہ اور دفاع کی بھارتی وزرائے خارجہ و دفاع سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

ان ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان 10 سالہ عسکری تکنیکی تعاون سمیت دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

ملاقات کے بعد بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا کہنا تھا کہ روس بھارت دوطرفہ تعاون میں مسلسل پیش رفت قابل تعریف ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ روسی وزیرخارجہ سے مشترکہ دلچسپی کے امور پر مفید تبادلہ خیال ہوا۔ 

دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ بھارت کو روسی ایس 400 میزائل سسٹم فراہمی کے معاہدے کو امریکا خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

لیکن معاہدے پر عمل درآمد ہورہا ہے بھارت نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ ایک خودمختار ملک ہے۔

تازہ ترین