• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال: کالعدم تنظیم تحریک طالبان فتنہ الخوارج کا کارندہ گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ساہیوال سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان فتنہ الخوارج کے کارندے کو گرفتار کر لیا گیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق گرفتار ملزم سے نفرت انگیز مواد، کتابیں، لٹریچر اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی نے کہا کہ گرفتار شخص شہریوں کو دہشت گرد تنظیم میں شمولیت کی دعوت دے رہا تھا۔

گرفتار دہشت گرد ضلع باجوڑ ایجنسی کا رہائشی ہے، ملزم پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید