کراچی میں بارش کا سلسلہ ختم ہوگیا تاہم شہر میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق 29 دسمبر سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کو متاثر کر رہا ہے، مغربی ہواؤں کے اس سسٹم سے کل رات کراچی میں ہلکی بارش ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ بارش کیماڑی میں 6 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، کراچی میں بارش کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے، چند مقامات پر بوندا باندی ہوسکتی۔
انجم نذیر ضیغم نے کہا ہے کہ 4 یا 5 جنوری سے شمالی ہوائیں چلنے سے کراچی میں سردی بڑھنے کا امکان ہے، سردی بڑھنے سے کراچی کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے۔