• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی: سندھ کی ٹیم 98 پر ہمت ہار گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی کے آٹھویں رائونڈ کے پہلے دن ٹیسٹ اوپنر شان مسعود نے مسلسل دوسری سنچری بنالی۔ یو بی ایل کمپلکس میں سندھ کی ٹیم ناردرن کے خلاف98 رنز بناسکی۔ عمیر بن یوسف33رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اطہر محمود نے23رنز ے کر چار اور کاشف علی نے42رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ خرم منظور دو،احسان علی دس، شرجیل خان ، محمد طحہ اور تابش خان صفر پرآئوٹ ہوئے۔ اسد شفیق چھ رنز بناسکے۔ جواب میں ناردرن نے دو وکٹ پر136 رنز بنائے تھے۔ اسٹیٹ بینک گرائونڈ میں پہلے دن بارہ وکٹ گر گئے۔ سدرن پنجاب نے پہلی اننگز میں166رنز بنائے۔ جواب میں خیبر پختون خواہ نے دو وکٹ پر45رنز بنائے تھے۔ نیشنل بینک کمپلکس میں پیر کو بلوچستان نے سینٹرل پنجاب کے خلاف پانچ وکٹ پر283رنز بنائے تھے۔ شان مسعود نے تیسری اننگز میں دوسری سنچری13چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے بنائی۔

اسپورٹس سے مزید