• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فائرنگ کے واقعات میں3افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق نیو کراچی 5 نمبر نجی بنک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ 35 سالہ امداد زخمی ہو گیا ،لانڈھی قذافی ٹاؤن اسکول کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 19سالہ عامر زخمی ہو گیا ،بلدیہ کباڑی چوکG-27 بس اڈے کے قریب نامعلوم سمت سےآکر گولی لگنے سے 21سالہ صائم بلال زخمی ہو گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید