اسلام آباد (خبر نگار) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کا اصل بیان حلفی برطانیہ سے منگوانے سے متعلق سہولت فراہم کرنے کیلئے اٹارنی جنرل کے لکھے گئے خط کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہیں۔ اٹارنی جنرل کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی متفرق درخواست کے ساتھ خط کی نقل بھی جمع کرائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کا سابق چیف جج گلگت بلتستان کو لکھا گیا خط ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔