• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن،مودی ملاقات، روس اور انڈیا میں 4 جنگی معاہدے، ایس 400 میزائل نظام کی فراہمی شروع ہوچکی، نئی دہلی

نئی دہلی، کراچی(اے ایف پی، نیوز ڈیسک) روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے اپنے دورہ بھارت پر انڈین وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کودہشتگردی ، منشیات اسمگلنگ اور منظم جرائم کیخلاف تعاون بڑھانا ہوگا ،روسی صدر نے بھارت کو عظیم طاقت ،دوست ملک اورمشکل وقت کا ساتھی قرار دیا

دونوں ممالک کے درمیان وزراء کی سطح پر ٹو پلس ٹو مذاکرات بھی ہوئے جن میں 4جنگی معاہدوں پر دستخط کئے گئے

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی شوئیگو کے درمیان ملاقات میں مشترکہ طور پر 6لاکھ روسی اے کے 203رائفلز کی بھارت میں تیاری کے دو معاہدوں کے علاوہ فوجی ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانےاور بین الحکومتی سطح پر ملٹری ٹو ملٹری تکنیکی تعاون بڑھانے کے 10سالہ معاہدہ ہوا

پیوٹن اور مودی ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان ایک سالہ تیل کے معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے ، دونوں سربراہان ملک کی ملاقات کے بعد بھارتی سیکرٹری خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کو روس کے دفاعی میزائل نظام ایس 400کی فراہمی رواں ماہ شروع کردی گئی ہے جو مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔

تازہ ترین