• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون ،455 ملزمان گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) صدر ڈویژن پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، گزشتہ ایک ماہ کے دوران قتل، اقدام قتل، راہزانی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 455 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔، گرفتار ملزمان میں منشیات کے دھندے اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان سمیت 60 خطرناک اشتہاری مجرمان بھی شامل ہیں جن کے قبضے مجموعی طور پر 22 کلاشنکوف، ، 70 رائفل، دس شارٹ گن، 250 پستول برآمد کئے گئے ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 18 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس، 3 کلو گرام آئس، 105 کلو گرام چرس، 5 کلو گرام ہیروئن، 2 کلو گرام افیون اور متعدد بوتل شراب بھی برآمد کی گئی ہےاسی طرح اسٹریٹ کرائمز اور دیگر جرائم برخلاف مال میں ملوث عناصر کے خلاف بھی بھر پور کارروائیاں کی گئیں ہیں جن کے دوران ڈکیتی، راہزنی، کار لفٹنگ و سنیچنگ وغیرہ میں ملوث 11 خطرناک ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کا مال مسروقہ سمیت متعدد قیمتی گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔
تازہ ترین