• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں سوئیٹر اور موزے بنانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، جو کئی گھنٹے سے زائد گزر جانے کے باوجود بجھائی نہیں جا سکی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 7 سے زائد فائر ٹینڈرز اور پانی کی کمی سے بچنے کے لیے واٹر ٹینکر بھی استعمال کیے گئے۔

فیکٹری میں سوئیٹر اور موزے بنتے ہیں، آگ کے باعث تیار مال جل گیا جبکہ کچھ تعداد میں سوئیٹرز، دھاگے کے رول بچا لیے گئے۔

فائر بریگیڈ حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی۔

تازہ ترین