وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کراچی میں پولیس کے ہاتھوں 16 سالہ نوجوان کی ہلاکت پر ردعمل دیا ہے۔
ایک بیان میں مراد سعید نے کہا کہ ارسلان محسود سے پہلے سندھ کے بہادر لڑکے نقیب اللّٰہ محسود کے خون سے ہولی کھیلی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے تھانیدار کے ہاتھوں نوجوان کے قتل نے پرانے زخم ہرے کردیے، حکومت سندھ کو یہ خون دبانے نہیں دیں گے۔
وفاقی وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ سندھ پولیس میں پیپلز پارٹی کے بھرتی کردہ غنڈے وردی میں موت بانٹتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سندھ میں پولیس کو مجرموں سے پاک کرنے کو بالکل تیار نہیں۔
مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ مقتول ارسلان کو نہ نقیب اللّٰہ محسود بننے دیں گے نہ حکومت سندھ کو یہ خون دبانے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ مجرموں کی ڈھال بننے کی بجائے ذمہ داروں کا تعین کریں۔