• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان کے وفود کی مختلف جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقات

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ڈپٹی کنوینر اور پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل کی قیادت میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کے سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر قیصر اقبال قادری، جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود کو 11دسمبر کو ہونے والی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی، علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سیدسے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما محمد حسین نے ملاقات کرکے حالیہ بلدیاتی بل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا او ر11دسمبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں بھر پور شرکت کی دعوت دی۔دریں اثنا ایم کیوایم پاکستان کے ایک وفد نے وفاقی وزیرسیدامین الحق کی قیادت میں نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب سے ملاقات کی اور 11دسمبر کوکثیر جماعتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی،حاجی حنیف طیب نے کہاکہ آپ اپنے نقطہ نظر کو تحریری طورپر ہمیں دے دیں ہم پارٹی کا اجلاس بلاکر اس پر ایک رائے قائم کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید