• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانتھا قتل کیس، مزید 8 ملزمان گرفتار، تعداد 140 ہوگئی

سیالکوٹ(جنگ نیوز)پنجاب پولیس نے سیالکوٹ میں فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کے قتل کیس میں مزید 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس متشدد ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن منیجر کے قتل کے معاملے میں 140 ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، جن میں 26 ملزمان 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔پولیس کے مطابق تفتیش کے بعد ملزمان کا انسداد دہشت گردی عدالت سے ریمانڈ لیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید