• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت شاہ رکن عالم ؒکے عرس پر پی ایچ اے ملازمین کو ڈیوٹیاں تفویض

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈا ئریکٹر جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضا کی ہدایت پر حضرت شاہ رکن عالم کے تین روزہ عرس کے سلسلے میں افسران اور ملازمین کو ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئیں۔دس دسمبر سے شروع ہو نیوالی تقریبات میں الیکٹر یشنز،مالیوں اور سینٹری ورکرز ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔ ڈائر یکٹر ایڈمن اینڈ فنانس نے ملازمین اور افسران کا روسٹر جاری کرتے ہوئے کہا کہ تینوں دن ملازمین ڈیوٹیاں سر انجا م دیں گے۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ اور ابن قاسم پارک تزئین و آرائش شروع کر دی گئی ہے۔قلعہ پر واٹرکو لرز،لائٹس اور واش رومز کو فعا ل رکھنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔
تازہ ترین