• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ووٹرزڈے،بنوں ،صو ا بی اورپار ا چنا رمیں تقریبا ت

پشاور،صو ا بی ، پار ا چنا ر(جنگ نیوز)قومی ووٹرڈ ے پربنوں ، صو ا بی اور پار ا چنا ر میں تقریبا ت کا انعقا د کیا گیا ۔قومی ووٹرز ڈے کے حوالے سے بنوں میں پاکستان الیکشن کمیشن بنوں کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ووٹ اور بلدیاتی انتخابات کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی گئی۔ ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اس کے علاوہ تقریب میں ریجنل الیکشن کمشنر بنوں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، پروفیسرز صاحبان، طلباء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد زبیر خان نیازی نےووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈا لی جبکہووٹرز کے قومی دن کے موقع پر الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام ٹوپی جرگہ ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی افسران، محکمہ تعلیم کے رہنمائوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹر کٹ الیکشن کمشنرصوابی رحیم زادہ نے کہاکہ7دسمبر کو ووٹر ڈے منانے کا مقصد عوام میں ووٹ کا شعور بیدار کرنا ہے تاکہ وہ اپنی رائے کا اظہار ووٹ کے ذریعے کر سکیںعلاوہ ازیںپاراچنار میں قومی ووٹرز ڈے کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ووٹ اور لوکل باڈیز الیکشن کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی گئی الیکشن کمیشن ضلع کرم کے زیر اہتمام پاراچنار پریس کلب میں ووٹرز ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر سمیت محکمہ صحت و ہیلتھ کے اہلکاروں اور سول سوسائٹی ممبران نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبد الروف خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر نے خطا ب کیا ۔
تازہ ترین