ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران فوجی لحاظ سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، یہ لوگ ایران میں انتشار چاہتے ہیں تاکہ ایران پر دوبارہ حملہ کر سکیں۔
ایرانی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا، اسرائیل اور یورپ ایران کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، یہ ممالک تہران کو جھکانا چاہتے ہیں۔
مسعو پزشکیان نے مزید کہا کہ یہ جنگ ایران، عراق جنگ سے بھی زیادہ پیچیدہ اور مشکل جنگ ہے۔