• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف اور وکی کوشل کس اداکارہ کے پڑوسی بننے جا رہے ہیں؟

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بعد ممبئی شہر کے ساحلی علاقے جوہو میں شفٹ ہو جائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جوڑی کا نیا گھر جوہو میں سمندر کنارے ایک عالیشان رہائشی عمارت راج محل میں ہوگا جہاں یہ جوڑا کرائے پر رہے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل اس فلیٹ میں شفٹ ہونے کے بعد معروف اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کے پڑوسی بن جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہو میں سمندر کنارے واقع یہ 8 منزلہ عمارت ممبئی کے مہنگے ترین فلیٹس میں سے ایک ہے، اس عمارت کی پہلے ہی سے دو منزلیں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے استعمال میں ہیں جن کا ماہانہ 8 لاکھ کرایا دیا جاتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید