• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف، وکی کوشل اپنی شادی پر کِن گانوں پر پرفارم کریں گے؟

کترینہ کیف اور وکی کوشل کل شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں جبکہ آج دوپہر اس جوڑے کی ہلدی کی رسم  ادا کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج رات اس جوڑی کی مہندی کی تقریب منعقد کی جائے گی، یہ جوڑا اپنی شادی کی تقریبات پر بذاتِ خود بھی مختلف گانوں پر پرفارمنس دیگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی شادی میں اُن کے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے گانوں پر پابندی ہوگی جبکہ کترینہ کیف کی جانب سے اکشے کمار سمیت دیگر فنکاروں کے ساتھ فلمائے گئے گانوں پر پرفارمنس دی جائے گی۔

جن گانوں پر وکی کوشل اور کترینہ کیف پرفارم کریں گے اُن میں ’کالا چشمہ‘، ’تیری اور‘ گانا سر فہرست ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق اس جوڑی کی شادی میں مہمانوں کی تواضع کے لیے پیش کیے جانے والے مینیو میں بھارتی اور کونٹینینٹل کھانے شامل ہوں گے، بھارتی کھانوں میں کچوریاں، چاٹ، کباب اور راجستھانی روایتی کھانوں کے لائیو اسٹالز ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دن بھارت کے 15 نجومیوں کی جانب سے وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی سے متعلق مثبت پیش گوئیاں کی گئی تھیں۔

بھارتی نجومیوں کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل ایک دوسرے کے لیے مکمل اور تعمیری فرد ثابت ہوتے ہیں، اس جوڑے کے ستاروں کے مطابق ان کی شادی ایک بہترین اور کامیاب شادی ثابت ہوگی۔

تازہ ترین