• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالانہ سرچ 2021: ’خدا اور محبت 3‘،’رنگ محل‘ گوگل سرچز پر غالب

رواں سال جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریلز ’خدا اور محبت 3‘ اور ’رنگ محل‘ پاکستان کے گوگل سرچ پر چھاگئے۔

گوگل نے پاکستان میں مقبول ترین سرچز کی فہرست جاری کردی ہے، یہ وہ سرچز ہیں جن کے باعث، سنہ 2020ء کے مقابلے میں، سنہ 2021ء کے دوران ٹریفک میں انتہائی بلند پیش رفت نظر آئی۔

اس فہرست میں کھیلوں، موویز، ڈراموں اور انیمیٹیڈ فلموں کی وسیع کیٹیگریز شامل ہیں اور ملک میں گزشتہ برس کے مقابلے میں ایک منفرد اور دلچسپ معلومات فراہم کرتی ہے۔

رواں سال کی ٹاپ موویز اور شوز کی فہرست میں اقسام اور اسٹائلز کے اعتبار سے تنوع پایا گیا۔ نیٹ فلیکس کے شو ’اسکوئیڈ گیم‘ نے عالمی سطح پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمائے رکھا۔

ٹاپ موویز اور ٹیلیویژن شوز کی فہرست میں مقبول پاکستانی ڈراما ’خدا اور محبت‘ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ ہم ٹی وی کا مزاحیہ ڈراما ’چپکے چپکے‘ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جس کے بعد جیو ٹیلیویژن کا ڈراما ’ہر پل‘ اور ’رنگ محل‘تھے۔

مکمل فہرست ذیل میں دی گئی ہے:

مقبول ترین موویز اور ٹی وی:

1۔ اسکوئیڈ گیم

2۔ خدا اور محبت 3

3۔ چپکے چپکے

4۔ رنگ محل

5۔ رادھے

6۔ بگ باس 15

7۔ منی ہیسٹ

8۔ ارطغرل غازی

9۔ بلیک وِیڈو

10۔ ایٹرنلز

11۔ کورلوس عثمان

تازہ ترین