• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنگ سان سوچی کی سزا کم کرکے 2سال کردی گئی

نیپداؤ ( نیوز ڈیسک) میانمار کی معزول رہنما آنگ سان سوچی کو عدالت کی جانب سے دی گئی 4 سال قید کی سزا کو کم کر کے 2سال کردیا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق آنگ سان سوچی کو عوام کو فوج کے خلاف اکسانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیپرسزا دی گئی تھی۔ سوچی کوسیکشن 505 بی کے تحت 2 برس جبکہ ایک اور قانون کے تحت مزید 2 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ میانمار فوج کے مطابق سابق صدروِن مائنٹ کو بھی انہیں الزامات کے تحت 4 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
تازہ ترین