• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک طالبان پاکستان کے درجنوں قیدی رہا، امن مذاکرات جاری

پشاور (مشتاق یوسف زئی) تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے امن مذاکرات کا عمل جاری ہے جس کے نتیجے میں درجنوں عام طالبان کو رہا کردیا گیا ہے جو حکومت پاکستان کی وہائٹ اور گرے لسٹ میں شامل تھے۔ 

ایک اعلی سینئر افسر نے اس کی تصدیق کردی ہے تاہم اہم طالبان قیدیوں کی رہائی عمل میں نہیں آئی ہے۔ 

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم قیدیوں کی رہائی کو موخر کیا گیا ہے تاکہ فیصلہ کیا جائے انہیں پاکستان میں اپنے علاقوں کو واپس جانے کی اجازت دی جائے یا افغانستان بھیج دیا جائے۔ 

پاکستانی مذاکرات کار طالبان سے یہ یقین دہانی چاہتے ہیں کہ وہ اپنے گروپ سے ناوابستہ لیکن یکساں نظریات کے حامل عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کریں گے۔ 

توقع ہے کہ طالبان مذاکراتی عمل کو تقویت دینے کے لئے جنگ بندی میں توسیع کردیں گے۔ پاکستان نے اب تک 42؍ طالبان قیدی رہا کردیئے ہیں۔ 

آج جمعرات تک مزید 96؍ قیدی رہا کردیئے جائیں گے، فریقین نے ایک دوسرے کو نشانہ نہ بنانے سے اتفاق کیا ہے۔

تازہ ترین