پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے، کاروبار میں تاریخی تیزی کے باعث 100 انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔
بازار حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں ایک ہزار 421 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔
جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 370 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچ کر بند ہوا۔
دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 862 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 949 کی سطح پر بند ہوا تھا۔