• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سوشل میڈیا پر حبا بخاری کی مایوں کی دُلہن بنی تصاویر وائرل/ فوٹو انسٹاگرام
سوشل میڈیا پر حبا بخاری کی مایوں کی دُلہن بنی تصاویر وائرل/ فوٹو انسٹاگرام

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ حبا بخاری نے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کردی۔

سوشل میڈیا پر حبا بخاری کی کچھ نئی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ مایوں کی دُلہن بنی ہوئی ہیں۔

وائرل تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے تاہم اب حبا بخاری نے مداحوں کی یہ غلط فہمی دور کردی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حبا بخاری نے اپنی وہی تصویر شیئر کی جس میں وہ مایوں کی دُلہن بنی ہوئی ہیں۔


اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’شادی کی بات چل رہی ہے تو میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ یہ تصویر میری مایوں کی نہیں ہے۔‘

حبا بخاری نے لکھا کہ ’یہ میرے نئے ڈرامہ سیریل کے سیٹ پر لی گئی تصویر ہے جوکہ آج رات سے نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں حبا بخاری نے اداکار آریز احمد سے لمبے عرصے تک تعلق میں رہنے کے بعد باقاعدہ طور پر منگنی کرلی۔

تازہ ترین