• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید صفدر نے’ قوالی نائٹ‘ کی تصویر شیئر کردی

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں جس کے سلسلے میں شریف خاندان کی خوبصورت نئی نئی تصویریں سامنے آ رہی ہیں۔

جنید صفدر کے لندن میں نکاح کے بعد اب پاکستان میں شادی کی باقاعدہ تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے، اِن تقریبات سے وائرل ہونے والی متعدد نئی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

جنید صفدر اور اُن کی اہلیہ عائشہ سیف مسلم لیگ ن کے متوالوں، فالوورز اور مسلم ن کے ساتھ انسیت رکھنے والوں کی خوب توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

گزشتہ دن جنید صفدر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اہلیہ عائشہ سیف، والدہ مریم نواز اور والد محمد صفدر کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی گئی ہے۔


جنید صفدر کی جانب سے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں دل کا ایموجی بناتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ اُن کی قوالی نائٹ کی تقریب سے لی گئی تصویر ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا ولیمہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو طے پایا ہے جبکہ اس جوڑی کا نکاح لندن میں 22 اگست کو ہو چکا ہے۔

جنید صفد ر اپنی اہلیہ سمیت پاکستان میں موجود ہیں، اس جوڑی کو دنیا بھر سے نیک تمنائیں اور دعائیں موصول ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین