• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید صفدر کے نکاح کی نئی ویڈیو وائرل


مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں طے پایا گیا اور اُس روز سے ہی سوشل میڈیا پر ان کے نکاح کو خوب کوریج ملی۔

اب حال ہی میں جیو نیوز کو جنید صفدر اور عائشہ سیف کے نکاح کی نئی ویڈیو موصول ہوئی ہے جس میں تقریب کی مکمل سجاوٹ کو بڑی ہی خوبصورتی سے دِکھایا گیا ہے۔

56 سیکنڈز پر مشتمل اس ویڈیو میں لندن کے ہوٹل دی لینسبورو کی مکمل سجاوٹ دِکھائی گئی جو کہ خصوصی طور پر جنید صفدر کے نکاح کے لیے کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 22 اگست اتوار کو لندن کے مقامی ہوٹل میں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے۔

تازہ ترین