• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کے ایک اور کرکٹر کا آسٹریلیا میں معاہدہ


لاہور قلندرز کے ایک اور کرکٹر فاسٹ بولر احمد دانیال کا بگ بیش لیگ ( بی بی ایل) میں میلبرن اسٹارز سے معاہدہ ہوگیا ہے۔

احمد دانیال لاہور قلندرز پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام سے سامنے آئے جبکہ میلبرن اسٹارز کی انتظامیہ نے معاہدے کا اعلان کر دیا۔

میلبرن اسٹارز کا کہنا ہے کہ احمد دانیال آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں، وہ 72 گھنٹوں کا قرنطینہ مکمل کرکے ٹیم جوائن کریں گے۔

کوچ میلبرن اسٹارز ڈیوڈ ہسی کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے سید فریدون ڈبیو کر چکے ہیں اور اس سیزن میں اب حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ لاہور قلندرز کے حارث رؤف، دلبر حسین اور سیدوفریدون کے بھی میلبرن اسٹارز سے معاہدے ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین