• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف اور وکی کوشل آج کتنے بجے پھیرے لیں گے؟

بھارتی انڈسٹری کی باربی ڈول کترینہ کیف آج اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی آج باقاعدہ شادی ہوجائے گی، اس سے قبل خبریں زیر گردش تھیں کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی کورٹ میرج ہوگئی ہے۔


اس جوڑی کی شادی کی تقریبات کا آغاز رواں ہفتےہو چکا ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ خوبصورت جوڑی آج راجھستان کے پر تعیش ریزورٹ ’سِکس سینسز فورٹ‘ میں 120 مہمانوں کے درمیان سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر پھیرے لے لے گی۔

واضح رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف دن کے اوقات میں شادی کر رہے ہیں، اس سے قبل اس جوڑی کی ہلدی کی رسم گزشتہ روز صبح 11 بجے اور سنگیت کی رسم شام میں ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت کے 15 نجومیوں کی جانب سے وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی سے متعلق مثبت پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔

بھارتی نجومیوں کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل ایک دوسرے کے لیے مکمل اور تعمیری فرد ثابت ہوتے ہیں، اس جوڑے کے ستاروں کے مطابق ان کی شادی ایک بہترین اور کامیاب شادی ثابت ہوگی۔

تازہ ترین