• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اداکار وکی کوشل سے آج  شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، اس جوڑی کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کی ایک تصویر وائرل ہے جس میں وہ  مہندی لگائے، سبز ساڑھی اور گہنے پہنے محو رقص ہیں۔

کترینہ کیف کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی خوب وائرل ہو گئی ہے جس پر فین پیجز کا اپنے کیپشن میں دعویٰ کرنا ہے کہ یہ اُن کی سنگیت کی رسم کی تصویر ہے۔


دنیا بھر میں موجود کترینہ کیف کے کروڑوں مداحوں کی جانب سے اُن کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب پسند اور شیئر کی جا رہی ہے جبکہ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تصویر اُن کی سنگیت کی رسم کی نہیں بلکہ ایک پرانے جیولری کے لیے کیے گئے فوٹوشوٹ کی ہے۔


بھارتی ویب سائٹس کے مطابق کترینہ کیف کی وائرل ہوتی یہ تصویر غلط معلومات کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ کترینہ کیف کی شادی کی تقریبات میں سخت سیکیورٹی، میڈیا کوریج پر پابندی اور مہمانوں سے موبائل فون نہ استعمال کرنے کی گزارش کے سبب اُن کی ایک بھی جھلک تا حال سامنے نہیں آ سکی ہے۔


تازہ ترین