• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف اپنی شادی پر ’چکنی چمیلی‘ بن گئیں

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی سنگیت کی تقریب میں خود پر فلمائے گئے گانوں ’چکنی چمیلی‘  اور ’شیلا کی جوانی‘ پر ڈانس کیا ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، اس خوبصورت جوڑی کی شادی پر نہ صرف بھارتیوں بلکہ دنیا بھر میں موجود اِن کے مداحوں  کی نظر ہے۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بھی اس وقت مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ’ویک کیٹ ویڈنگ‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات میں سخت سیکیورٹی، میڈیا کوریج پر پابندی اور مہمانوں کے موبائل فون استعمال نہ کرنے کے سبب اس جوڑی کی تا حال کوئی تصویر یا ویڈیو تو سامنے نہیں آ سکی ہے مگر تقریبات سے متعلق متعدد خبریں زیر گردش ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے گزشتہ روز ہونے والی اپنی شادی کی رسم سنگیت کے دوران خود پر فلمائے گئے 2 آئٹم سانگز  پر جم کر ڈانس کیا ہے جن میں ’چکنی چمیلی‘ اور ’شیلا کی جوانی‘ شامل ہے ۔

دوسری جانب سنگیت کی تقریب کے دوران وکی کوشل نے کترینہ کیف اور اکشے کمار پر فلمایا گیا گانا ’ تیری اور‘ گایا۔

واضح رہے کہ بھارت کے 15 نجومیوں کی جانب سے وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی سے متعلق مثبت پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔

بھارتی نجومیوں کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل ایک دوسرے کے لیے مکمل اور تعمیری فرد ثابت ہوتے ہیں، اس جوڑے کے ستاروں کے مطابق ان کی شادی ایک بہترین اور کامیاب شادی ثابت ہوگی۔

تازہ ترین