• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزرگ خاتون اور اس کے بیٹے سے بدتمیزی پر نادرا افسر معطل


کراچی میں بزرگ خاتون اور ان کے بیٹے سے بدتمیزی کرنے والے نادرا افسر کو معطل کردیا گیا۔ افسر کی شہری سے بدتمیزی کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر نادرا افسر کے خلاف ایکشن لے لیا گیا۔

ضلع وسطی میں نادرا آفس کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد صادق نے شہری کو دھمکیاں دی تھیں۔

نادرا افسر کی جانب سے بزرگ خاتون کی منت سماجت کے باوجود ناروا سلوک کیا گیا۔

چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ انکوائری کرکے ملازم کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

ویڈیو میں نادرا افسر شہری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہتا ہے ’اس بڈھی کو کیوں لے کر آرہا ہے، 100 بار بھی چکر لگائے گا تو کام نہیں ہوگا، جاؤ گجرنالے پر جاؤ۔

نادرا افسر نے شہری کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ بدمعاشی ہے، باہر آکر سمجھاؤں؟

بزرگ خاتون جانے دو بیٹا کہہ کر بار بار روکتی رہی، جبکہ نادرا افسر نے ویڈیو بنانے والے شہری سے بھی موبائل فون چھینےکی کوشش کی۔

تازہ ترین