• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں 400 فٹ گہری کھائی میں گر کر برطانوی سیاح ہلاک

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

اسپین کے شہر سان سیباسٹین میں 38 سالہ برطانوی سیاح 400 فٹ بلند پہاڑی مقام سے گر کر ہلاک ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی راہ گیر نے لاش دیکھنے کے بعد فوری طور پر ایمرجنسی حکام کو اطلاع دی، جس پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ ماؤنٹ ارگل کے بالورٹ ویو پوائنٹ کے نیچے پیش آیا جہاں سے یورپی نژاد شخص کی لاش برآمد کی گئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے باسک انسٹیٹیوٹ آف لیگل میڈیسن منتقل کر دیا گیا ہے۔

خود مختار باسک پولیس فورس ارٹزینٹزا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ابتدائی فرانزک اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کسی مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا مذکورہ شخص صرف سیاح تھا یا اسپین میں مستقل رہائش پزیر تھا۔

حکام کے مطابق جلد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید