• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی میں شرکت نہ کرنے والوں کو ہاتھ سے لکھا گیا خط اور تحائف بھجوا دیئے

نوبیاہتا جوڑے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جانب سے اپنی شادی میں شرکت نہ کرنے والوں کے نام ایک خط لکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جانب سے ہاتھ سے لکھے گئےخطوط شادی میں شرکت نہ کرنے والوں کو بھجوائے گئے ہیں، اس خط کے ساتھ شادی میں نہ آنے والوں کے لیے  کچھ تحائف اور خصوصی شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں 120 ہائی پروفائل مہمان مدعو تھے جن میں سے کئی مہمان اس جوڑی کے ساتھی اداکار تھے۔


مصروفیات کے سبب شادی میں شرکت نہ کرنے والوں کے لیے اس جوڑی کی جانب سے خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے خط میں لکھا گیا ہے کہ ہم آپ سے جَلد ملیں گے۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی ہو گئی ہے، بھارتی شہر راجھستان کے پر تعیش ریزورٹ میں اس جوڑی کی عالیشان شادی کے دوران میڈیا کوریج اور مہمانوں کے موبائل فون کے استعمال پابندی تھی۔

تازہ ترین