• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید صفدر کا مانسہرہ کا سفر، ویڈیو شیئر کردی


مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اپنی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان میں موجود ہیں۔

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے ، اور وہ اپنی شادی سے پہلے ہونے والے ایونٹس کی اپڈیٹس اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

جنید صفدر نے گزشتہ شب منقدہ تقریب کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں بچوں سے محوِ گفتگو دیکھا جاسکتا ہے۔

جنید صفدر نے والد کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ بھی ایک تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائی۔

بعد ازاں انہوں نے دو مختلف ویڈیوز شیئر کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ مانسہرہ کے سفر کے لیے نکل گئے ہیں۔

خیال رہے کہ جنید صفدر کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے، شادی سے قبل قوالی نائٹ میں حمزہ شہباز اور مریم نواز کی گائیکی کے بھی خوب چرچے ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

تازہ ترین