• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی اور ایک آفیشل کا کورونا ٹیسٹ مثبت


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پہنچتے ہی ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں اس وقت اضافہ ہوگیا جب ان کے تین کھلاڑی اور ایک آفیشل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد چاروں ارکان کو کراچی کے ہوٹل میں روم آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے دیگر کھلاڑیوں کو ان سے دور کردیا گیا ہے تمام کھلاڑیوں کے دوبارہ ٹیسٹ ہوئے اور مہمان ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں نے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ہفتے کی شب نیشنل اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا۔مہمان ٹیم دورے میں پہلے ہی اپنے کپتان کیرون پولارڈ سمیت چار اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہے۔پی سی بی ترجمان نے ویسٹ انڈین اراکین کی مثبت کوویڈ ٹیسٹنگ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ اس بارے میں ویسٹ انڈین بورڈ ہی اعلان کرے گا تاہم پیر کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل پروگرام کے مطابق ہوگا۔میچ کے لئے سو فیصد تماشائیوں کو گراونڈ میں آ نے کی اجازت ہے لیکن ابھی تک ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی دکھائی نہیں دے رہی ہےا۔کرکٹ ویسٹ انڈیز نے رات گئے تصدیق کی ہے کہ کراچی کو پی سی آر ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم کے تین کھلاڑی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئینٹی سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ان میں بیٹسمین روسٹن چیز، لیفٹ آرم پیس بولر شیلڈون کوٹریل اور آل راونڈر کائل مائرز شامل ہیں۔تینوں کرکٹرز اس وقت کراچی کے ہوٹل میں روم آئسولیشن میں ہیں، کرکٹ ویسٹ انڈیزکے مطابق ٹیم کا ایک نان کوچنگ ممبر بھی کوویڈ کا شکار ہوا ہے۔ چاروں افراد میں کوئی علامات نہیں اور سب کے ویکسن ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین