• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہی خاندان کے کن افراد کی تصاویر اچھی آتی ہیں؟

برطانوی شاہی خاندان کے تمام افراد میں سے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی سب سے زیادہ اچھی تصاویر آتی ہیں۔

 بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ، فوٹوگرافی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کے تمام افراد میں سے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے چہرے سب سے زیادہ فوٹوجینِک( یعنی جس کی تصاویر اچھی آتی ہوں) ہیں۔

فوٹوگرافی کی ایک کمپنی پرنٹیک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ’جب بات رومانس اورجذبات کی ہو تو شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ایک مثال ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’وہ مسلسل یہ بات ثابت کرتے ہیں کہ زندگی میں میڈیا کی نظروں کا مرکز بنے رہنا ان کے لیے محبت اور خوشی سے ذیادہ اہم نہیں ہے‘۔ 

انہوں نے کہا کہ’میگھن مارکل آج دنیا کی بااثر خواتین میں سے ایک ہیں۔ میگھن اور شہزادہ ہیری کی سوشل میڈیا پر موجودگی بھی بہت متاثر کن ہے۔

پرنٹیک کے ترجمان نے مزید کہا کہ’ شاہی جوڑے میں اپنے خیراتی کام اور دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کی خواہش کے ذریعے حقیقی تبدیلی کو سامنے لانے کی صلاحیت ہے‘۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہیری اور میگھن کے پاس شاہی خاندان میں اب کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے‘۔ 

تاہم، یہ واضح ہے کہ وہ، مرحومہ شہزادی ڈیانا کی طرح دل کے شاہی ہیں اور دنیا بھر میں لوگ ان سے دل کی گہرائیوں سے محبت کرتے ہیں‘۔

 

تازہ ترین