• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشانت کی سابقہ گرل فرینڈ انکیتا کی مہندی کی تقریب کی تصاویر وائرل

گزشتہ سال خودکشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ گرل فرینڈ و اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کی مہندی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انکیتا لوکھنڈے نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں۔


انکیتا لوکھنڈے نے اپنی مہندی کی تقریب میں سفید اور گلابی رنگ کے خوبصورت لہنگے کا انتخاب کیا جبکہ اُن کے ہونے والے شوہر نے بھی اپنی منگیتر کے لباس سے ملتا جلتا لباس پہنا۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انکیتا نے اپنے منگیتر اور اہلخانہ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے اپنی مہندی کی تقریب کو خوب انجوائے کیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھ کہ ’ہم جو پیار بانٹتے ہیں وہ میری مہندی کو بہت خوبصورت بناتا ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ لمحے ہمیشہ یادگار رہیں گے۔‘

خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت اور انکیتا لوکھنڈے نے معروف بھارتی ڈرامہ سیریل میں ایک ساتھ کام کیا تھا جہاں دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی تاہم بعد میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ 

تازہ ترین