• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے ملک میں اپنا پہلا بین الاقوامی میچ جیت کر خوشی ہوئی، محمد وسیم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجون آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر کا کہنا ہے ملک میں اپنا پہلا بین الاقوامی میچ جیت کر خوش ہوں۔

20 سالہ محمد وسیم جونیئر نے گزشتہ روز کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی مرتبہ پاکستان میں اپنا انٹرنیشنل میچ کھیلا، اس میچ میں پاکستان نے 63 رنز سے فتح اپنے نام کی۔

میچ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے محمد وسیم جونیئر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اپنے ملک میں اپنا پہلا بین الاقوامی میچ جیت کر بہت خوش ہوں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس ٹیم کا حصہ ہونے پر بہت فخر ہے۔ کراچی، آپ کے تعاون کا شکریہ، پاکستان زندہ باد۔

خضیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کی کمزور ٹیم مضبوط پاکستانی ٹیم کے خلاف مزاحمت کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔ 

توقعات کے مطابق پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

فاسٹ بولر محمد وسیم نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے39رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین