• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب ﷲ قتل، راؤ انوار جائے وقوع پر تھے، سابق تفتیشی افسر

انسداد دہشتگردی عدالت میں نقیب ﷲ قتل کیس سے متعلق سماعت ہوئی جس میں سابق تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا۔

سابق تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان نے کہا ہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار جائے وقوع پر تھے، سی ڈی آر اور جیوفینسنگ کا ریکارڈ موجود ہے، راؤ انوار رات 2:41 سے صبح 5:18 تک جعلی پولیس مقابلے کی جگہ موجود تھے۔

گواہ ڈاکٹر رضوان کا کہنا تھا کہ راؤ انوار سبزی منڈی تھانے کے چکر بھی لگاتے رہے، تھانے میں نقیب ﷲ، حضرت علی اور قاسم کو اغوا کر کے رکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شکیل فیروز، اظہر اور امان ﷲ مروت پولیس موبائل میں مقابلے سے ایک دن پہلے جائے وقوع گئے تھے، دیگر گواہوں کے بیانات کی روشنی میں ملزمان واقعے میں ملوث ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا گواہ ڈاکٹر رضوان کے بیان پر جرح کریں گے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 جنوری تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین